Dealing with neighbors

Dealing with neighbors

اردو:

پڑوسیوں کے ساتھ سلوک



ہم جہاں رہتے ہیں اور ہمارے گھر کے ارد گرد جو گھر ہیں وہ ہمارے پڑوسی ہیں ۔ جس علاقہ میں ہم رہتے ہیں سب سے پہلے ہماری جان پہچان اپنے پڑوسیوں سے ہوتی ہیں ۔ ہم ان کے ساتھ کھیلتے ہیں اور گھومتے پھرتے ہیں ۔ جب ہمیں کسی  کام کرنے کی ضرورت ہو تو ہم پڑوسیوں سے مدد لیتے ہیں۔ تو ہمسایوں کے بھی ہم پر حقوق ہیں۔ پڑوسیوں کی مدد کریں جب بھی انہیں مدد کی ضرورت ہو۔ اگر وہ بیمار ہوجاتے ہیں تو ان کی صحت کے بارے میں پوچھیں۔ دکھ اور سکھ میں ان کا ساتھ دیں۔ کوئی انسان اس وقت تک مومن  نہیں بن سکتا کہ اس کا پڑوسی اس سے  تنگ ہے ۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہیئے ، اور ہماری وجہ سے ان کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے ۔ لیکن آج کل کے انسان سب سے زیادہ پڑوسیوں کو تنگ کرتے ہیں ، ان کے گھر کی طرف کچرا پھینکتے ہیں ، ان کے گھر کی طرف  گندا پانی ڈال دیتے ہیں ، ان کی زمین پر قبضہ کرتے ہیں ، لڑتے  جھگڑتے ہیں ، اگر دونوں کے بچے ایک ساتھ کھیلتے ہیں اور کسی وجہ سے لڑائی ہو جاتی ہیں تو بچے تو بچوں کی جگہ پر بڑے آپس میں لڑنا شروع ہو جاتے ہیں ، ایسا نہیں کرنا چاہیئے کسی کا بھی دل نہیں کھانا چاہیئے ۔

قرآن مجید میں پڑوسیوں کے لئے یہ کہا گیا ہے کہ عام ضرورت جیسے برتن ، کپڑے، رضائی، بسترا ،  لیمپ ، پلاسٹر ، چار پائی وغیرہ ان کی ضرورت کے مطابق اگر وہ مانگیں تو  انہیں دے دینی چاہیئے ۔ اگر آپ کےگھر کے سامنے  دو پڑوسیوں کے گھر  ہیں تو ان میں سے کس کو  تحفہ دینا چاہیئے ؟ تو ہمارے پیارے نبی ‍ﷺ نے فرمایا ہیں کے آپ کے گھر کے قریب  جس کا دروازہ  ہیں آپ  اس کو تحفہ دے سکتے ہیں ۔ وہ آدمی مومن نہیں ہے جس کا پڑوسی بھوکا ہے اور وہ خود  کھا پی کے سو جاتا  ہے۔

اگر آپ بازار سے کوئی چیز لے آتے  ہیں تو اس میں سے کچھ پڑوسیوں کو بھیجیں۔ اگر چیز کم ہیں تو اس کھال  اور گٹلی  کو باہر نہ پھینکیں ہو سکتا ہیں کہ آپ کے پڑوسی کے بچے دیکھ لے ، اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہیں ۔

ہمارے پیارے نبی کے الفاظ سے ، یہ بات واضح ہے کہ ہمارا مذہب اسلام میں گہرائیوں سے داخل ہے۔ لہذا ، ہمیں اپنے پڑوسیوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا چاہئے۔ انہیں پریشان نہ کرو۔ اپنے پڑوسیوں کو خوش رکھو ، اللہ رب العزت کو راضی کرو ، اور ہمارے رسول کو راضی کرو اور اخلاص اور تعلیم میں اپنے ساتھ رہو۔

ہمیں اپنے بزرگ پڑوسیوں کی عزت کرنی چاہیئے ۔

ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا چاہیئے ۔

پڑوسیوں کو خوش رکھنے سے اللہ تعالٰی بھی خوش ہوتے ہیں ۔

ہم بھی پڑوسیوں کا خیال رکھیں گے ۔

:ENGLISH

Dealing with neighbors



Where we live and the houses around our house are our neighbors. In the area where we live, we first get to know our neighbors. We play with them and hang out. Neighbors help us when we need to do something. So do our neighbors. Help neighbors whenever they need help. If they get sick, ask about their health. Support them in sorrow and joy. No human being can become a believer unless his neighbor is close to him. We must take care of our neighbors, and not harm them because of us. But today's people annoy their neighbors the most, throw rubbish on their house, pour dirty water towards their house, occupy their land, fight and quarrel, if their If the children play together and for some reason there is a fight, then the children start fighting among themselves instead of the children. It should not be done. No one's heart should be eaten.

The Qur'an tells the neighbors that general needs such as utensils, clothes, blankets, beds, lamps, plaster, four pies, etc. should be given to them according to their needs if they ask. If you have two neighbors' houses in front of your house, which one should you give as a gift? So our beloved Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: You can give a gift to the one who has a door near your house. A man is not a believer whose neighbor is hungry and he eats and drinks and falls asleep.

If you bring something from the market, send it to the neighbors. It is also important to make sure that if your neighbor's children see them, they will put on skins and kernels.

The words of our beloved Prophet make it clear that our religion is deep in Islam. Therefore, we must take care of our neighbors in every way. Do not disturb them, please your neighbors, please Allah, the Lord of Glory, and please our Messenger, and be with you with sincerity and teaching.

We must respect our old neighbors.

They should be taken care of in every way.

God is also pleased to keep His neighbors happy.

We will also take care of our neighbors.

 

Post a Comment

0 Comments