اردو :
عرض یا مطالبہ
عرض گداگری ہے اس میں پشیمانی
محرومی اور پریشانی ہے اس میں جو کچھ ملے گا وہ سچ ہے حاجت پوری نہ ہونا بہتر ہے
اس سے نہ کہ ایک نا اہل سے در خواست کی جائے ۔
مطالبہ زور بازو ہے اور زور بازو
قوت ارادی ہے اس میں ایک عام چیز بھی ملے
وہ ہیچ ہے اسی میں قوت وبقاء ہے یہی دور رستے ہیں کہ انسان عرض کرے یا مطالبہ کرے
کمزور بنے یا طاقتور بنے ۔
لیکن
اس طاقت وقوت ارادی کا مقصد ہر گز ہرگز یہ نہیں کہ انسان مغرور ، ضدی ، بد اخلاق
اور اپنی ہی بات منوانے پر چڑ چڑا بن جائے ایسی خامیاں تو مزید انسان کا درجہ
گرادیتی ہیں روحانی اقدار میں آگے جانے کے لئے پاکیزہ اور وضح عزائم سے سروکار
رکھنا ہی کامیابی ہے ورنہ ذوق روحانیت کوئی بات نہیں انہی اوصاف پاکیزہ سے انسان
کی اندرونی قوت بیدار ہوجاتی ہے جسے صرف تیسری آنکھ ہی دیکھ سکتی ہے ان اوصاف سے مقناطیسی شخصیت نکھر جاتی ہے اس سے
لوگوں کے دلوں کو تسخیر کیا جاتا ہے دوسروں کے خیالات کو تابع کئے جا سکتے ہیں یہ
صحیح طور پر تب ممکن ہے جب آپ تیز فہم رکھتے ہوں مواقع کی مناسبت سے اس طرح دوسروں
پر اثر اور دباؤں ڈالا جائے کہ ان کہ فرشتوں کو بھی خبر نہ ہو کہ آپ انہیں نشانہ
بنائے ہوئے ہیں آپ کا رویہ اور صبر وتحمل ہی وہ نشانہ لیگا جہاں بندوق کی گولی مات
کھا جاتی ہے ۔
جو
شخص باتونی ہو اس کی گہری اور منطقی بات بھی وزن کھو دیتی ہے جو لوگ صابر ہوتے ہیں
لوگ ان کی طرف بے صبر ہوتے ہیں جو انسان اپنے دل کو قابو کرے دنیا اس کے قابو میں
آتی ہے جو دنیاوی نمودو نمائش کا شوق نہ کرے تو دنیا کی چیزیں اس کی طرف لپکتی ہیں
فحش انسان کی جسمانی کشش ختم ہو جاتی ہے جو شخص اپنے جسم کے اعضاء کو بے جا
استعمال کرتا ہے اس کی مقناطیسیت جاتی رہتی ہے ۔
مقناطیسی
شخصیت کو بیدار کرنے کا اصل ذریعہ اور بنیاد مضبوط قوت ارادی ہے قوت ارادی مضبوط
نہیں تو انسان غلام ہے اگر طبیعت کا ضدی تندمزاج
گستاخ بے ادب اور بات پر ہٹ درھرمی سے کام لینے والا ہے اور یہ دعویٰ کرتا
ہے کہ میری قوت ارادی مستحکم ہے تو ہم اس دعویٰ اور ارادہ کو رد کرتے ہیں کیونکہ
ارادے کی مضبوطی اس کے برعکس ہے ایسی فراست وادراک ہونی چاہیے کہ زحمت کٹھن
مراحل میں کام لیا جائے معاملات کو عبور کیا جائے اسے قوت ارادی کہتے ہیں
خوبصورت تقریروں اور لچھے دار باتوں سے اس قدر اثر و دباؤ نہیں ہوتا جس قدر مضبوط
پختہ قوت ارادی سے ممکن ہے قوت ارادی ہی وہ جذبہ ہے جو دل و دماغ کے خیال حاصل کر
سکے انسان دم بخود رہ جاتا ہے قوت خیال کے کمالات اجاگر کرنے میں قوت ارادی کا
کردار لازم ہے ۔ قوت خیال اور قوت ارادی عمل پیدا کرتا ہے ۔ کمزور قوت ارادی کے
خیالات بھی کمزور ہوتے ہیں جو جلد ہوا میں کھو جاتے ہیں زبردست قوت ارادی کے عامل
کا خیال برقی رو کی طرح لمحوں میں مطلوبہ مقام پر
پہنچ جاتا ہے ۔
قوت
ارادی کا ہونا ہر انسان میں پایا جاتا ہے اسے کسی خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی لوگ
دنیاوی معاملات دوستی تعلقات روابط وغیرہ کو سنجیدگی کے ساتھ جان لیتے ہیں تو از
خود مستقل مزاج ہوجاتے ہیں اس عمل سے ان کی قوت ارادی بڑھ جاتی ہے اور عام انسانوں
سے جو کسی بھی تعلق اور چیزوں کا سنجیدگی سے مطالعہ و مشاہدہ نہیں کرتے کی
نسبت ان کا ارادہ بہت مضبوط اور مستقل ہو
جاتا ہے ۔
اس
علم روحانی سائنس میں جس درجے کی قوت ارادی کی ضرورت ہے ، وہ ہر کسی میں نہیں ہوتی
بلکہ اسے مشق وعمل کے ذریعے حاصل کرنا ہے جس طرح کسی فن کو حاصل کرنے کے لیے ریاض
وسعی کی ضرورت ہوتی ہے بالکل قوت ارادی بڑھانے کے لئے مشقیں وطریقے مقر رہیں قوت
ارادی کو بڑھانا ضروری ہے ایسے حضرات
شاد و نادر ملا کرتے ہیں جو قوت ارادی بڑھاتے ہیں یا بڑھانے کا
طریقہ تعلیم کرتے ہیں ۔
سب
سے پہلے اپنی قوت ارادی بڑھائیں ایسا ارادہ بنائیں جس میں جھکاؤ نہ ہو لرزش نہ ہو
شش و پنج اور تذبذب نہ ہو ارادے کے قوی افراد عجیب و غریب صفت و خوبی کے مالک بن
جاتے ہیں اگر آپ نے قوت ارادی کے تابع آجائینگی قوت ارادی مضبوط کرنے اور بڑھانے
کے مختلف طریقے ہیں یہاں وہ طریقہ پیش کیا جائے گا جو بہترین اور نتیجہ خیز ہے جس
پر عمل کرنے سے ہر شائق اپنی ذات کو قوت
ارادی کا پہاڑ ی سلسلہ تصور کرے گا ذوق اور لگن کے ساتھ ایک بے لچک قوت
ارادی کی حصول کے لئے ارادہ باندھ لیں اور اپنی ذات کا لوہا دنیا پر منوالیں قوت
ارادی کی مشق پیش کرنے سے قبل شائقین وقارئین کے لئے ایک ایسے عمل سے پردہ اٹھانا
چاہتا ہوں جو قوت ارادی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے علاوہ قوت ارادی کو جلا
بخشے گی اور لفظ ناممکن یا مشکل دل و دماغ سے مٹ
جاتا ہے اگر آپ خدانخواستہ کسی بھی نشے کے عادی ہیں سگریٹ نوشی کی عادت ہے
یا جھوٹ بولتے ہیں مکاری کرتے ہیں مرد م آزار ہیں کام چور ہیں غیبت کرتے ہیں ایسی
ہی کسی اور بری بات میں گرفتار ہیں تو ان
کے چھوڑنے پر آپ کی قوت ارادی کی دیوی ایک دم حاضر ہوگی ۔ ان تمام عادات کو ایک دم
برباد کرنا مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے فراست و
عقلمندی یہی سے کہ ایک خاص برائی کو نظر میں رکھیں جس سے دوسروں کے علاوہ آپ کو
بھی نفرت ہو چھٹکارے کی حسرت بھی ہو ۔ اس خامی اور عادت کو اپنے ضمیر کی عدالت میں اتنی ملا متی اور
قصورواری کے ساتھ پیش کریں کہ طبیعت میں اس برائی کے لیے نفرت جنم لے ۔ اب ارادہ
باندھ لیں اور قطعی آخری فیصلہ کریں کہ اے فلاں برائی میں نے تجھے چھوڑ دیا ہے
آئندہ رازونیاز نہیں ہوگا تجھ سے ملنا ملاقات نا ممکن ہے ۔
اب
اس عہد فول اور فیصلے پر قائم رہنا ہی کامیابی ہے اس برائی کو ترک کر دیا تو
کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو گا ۔ ضروری نہیں کہ پہلا نشانہ ایسی خام عادت اور
برائی کو بنائیں جو چند دن کے لیئے چھوڑ سکیں ارادہ متزلزل اور پشیماں ہو جائے
دوبارہ تاریک زندگی میں داخلہ ہو جائے
پہلے پھل چھوٹی خامی اور عادت کو ارادے کی قدموں سے روند ڈالیں پھر بدستور دوسری
برائیوں کا قلع قمع کرتے جائیں اس طرح
آئندہ کسی بھی کام کا ارادہ کرنے سے مطلوبہ کام آپ کے ارادے کے ہاتھوں مجبور ہوگا
کہ انجام پائے اور صرف ارادے کی نظر سے انجام ہوگا ۔
اگر
کسی شخص میں کوئی برائی یا خامی نہیں تو مزید کسی اچھی عادت کو اپنانے کا ارادہ
باندھ لیں جس سے آپ کی قوت ارادی قوی تر ہوجائے گی مثلا آئندہ کوئی نماز قضا نہیں
کروں گا قرآن پاک کی روزانہ سوائے کسی مجبوری و ضرورت کے تلاوت کروں گا آئندہ صبح سویرے جاگا کروں گا
۔ مطالعہ جاری رکھوں گا روزانہ کوئی نیک کام کروں گا یا کام وقت پر کیا
کرونگا ، وغیرہ ، یقین جانیئے کہ اس طریقے
سے کسی برائی کو مستقل طور پر ترک کر دینا
اچھائی اور نیکی کو اپنانا زندگی میں بے شمار خفیہ و ظاہری کامیابیاں لاتا ہے ۔ میرے
دوست احباب اس امر کے گواہ ہیں جو خفیہ و ظاہری کامیابیوں کو صرف قوت ارادی کے مشق
سے ہی محسوس کر چکے ہیں ۔
اگر
کوئی مضبوط انسان بڑی سے بڑی نیکی کو اپنانے میں اور برائی کو ایک دم چھوڑ نے میں
کامیاب ہوا تو یقینا آگے چل کر قوت ارادی
کا شہنشاہ ثابت ہوگا ۔
اگر
آپ کسی کام کے سامنے عاجز ہیں تو آپ سے مشرف وہ کام ہے جس پر آپ قدرت نہیں آپ کی
نظر میں دنیا کا ہر کام ہو سکنے کے قابل اور آپ کے ارادے کے ہاتھوں ہو جانے پر
مجبور ہونا چاہیئے ۔
ENGLISH:
Request or demand
There is begging, there is remorse, there is deprivation and there is anxiety. What you will find in it is true. It is better not to meet the need than to beg from an incompetent person.
Demand is a strong arm and a strong arm is a force of will. There is a common thing in it. It is nothing. There is strength and survival in it.
But the purpose of this power and will is by no means to make a person arrogant, stubborn, immoral and arrogant. Such flaws further degrade a person. Pure and clear intentions to advance in spiritual values. It is a matter of success to be concerned with spirituality, otherwise spiritual taste does not matter. With these pure qualities, the inner strength of man is awakened, which can only be seen by the third eye. With these qualities, the magnetic personality is sharpened. This is possible only when you have a keen understanding of the situation. Influence and pressure on others in such a way that even the angels do not know that you are targeting them. Your attitude and patience will be the target where the bullet is fired.
The deep and logical thing of a person who is talkative also loses weight. People who are patient. People are impatient towards those who control their heart. The world comes under the control of a person who is not interested in worldly appearances. So the things of the world cling to it. Obscenity The physical attraction of a person disappears. The person who misuses his body parts loses his magnetism.
The real source and basis of awakening the magnetic personality is strong will power. If strong will power is not strong, then man is a slave if the stubborn nature of nature is arrogant, rude and stubborn and claims that my will power is strong. So we reject this claim and the intention because the strength of the will is the opposite. There must be such an intellect that one has to work in difficult stages to get through the matter. It is called the power of will with beautiful speeches and eloquent words. Value does not have the effect and pressure as strong as possible with strong will power. Will power is the emotion that can get the idea of heart and mind. Man is left alone. The role of will power is necessary in highlighting the perfections of power of thought. The power of thought and the power of will create action. Thoughts of weak willpower are also weak which are soon lost in the air. The thought of the agent of strong will power reaches the desired place in an instant like an electric current.
Willpower is found in every human being. It does not require any food. When people take worldly affairs, friendships, relationships, etc. seriously, they become self-sufficient. This process increases their willpower and makes them normal. Their intentions become much stronger and more permanent than those of human beings who do not seriously study and observe any relationship and things.
The level of willpower required in this spiritual science is not present in everyone, but is to be acquired through practice and practice, just as the acquisition of an art requires a wide range of willpower to increase the willpower. Exercises and methods should be fixed. It is necessary to increase the will power. There are rare people who increase the will power or teach the method of increasing the will power.
First of all, increase your willpower. Make an intention in which there is no inclination, no trembling, no hesitation, no hesitation. Strong-willed people become the possessors of strange attributes and qualities. There are different ways to strengthen and enhance. Here is the best and most fruitful method by which every devotee will consider himself as a mountain range of willpower. An inflexible willpower with taste and dedication. I want to unveil a process for fans and readers that will not only provide a strong foundation for willpower but also ignite willpower. Forgive and the word impossible or difficult is erased from the heart and mind if you are addicted to any drug, God willing, smoking or lying, cheating, men are hurt, work is thieves, backbiting is another such evil. If they are caught in the act, then when they leave, the goddess of your will power will be present at once. It is difficult to get rid of all these habits at once, but it is not impossible. To make this problem easier, it is prudent and wise to keep an eye on a particular evil that you, among others, hate and long to get rid of. ۔ Present this error and habit in the court of your conscience with such guilt and guilt that hatred for this evil arises in nature. Now make up your mind and make the final decision that O such and such evil, I have left you. There will be no secrecy in the future. It is impossible to meet you.
Now it is a success to stick to this vow and decision. If we give up this evil, then the chain of success will begin. It is not necessary to make the first target a crude habit and evil that can leave for a few days. The intention becomes shaky and remorseful. Get rid of clutter you don't need, and you'll be more likely to get the job done right now.
It will be achieved only with the intention.
If there is nothing wrong or flawed in a person, then make a plan to adopt a good habit which will strengthen your will power. For example, I will not perform any qadha prayers in the future. I will wake up early next morning. I will continue to study. I will do some good deeds every day or what I will do on time, etc. Be assured that giving up any evil permanently in this way and adopting goodness and goodness brings innumerable hidden and visible successes in life. My friends are witnesses to the fact that they have realized the hidden and visible successes only through the exercise of willpower.
If a strong man succeeds in embracing the greatest good and giving up evil at once, he will surely prove to be the emperor of willpower going forward.
If you are helpless in the face of a task, then Musharraf is a task that you do not have the power to do.
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.